Topics

استاد نے کہا، جانے کی تیاری کرو


مسز سہیل، کراچی۔ کلاس میں بیٹھی ہوں کہ کسی کام کے لئے کچھ لوگ منتخب ہوئے جس میں، میں شامل نہیں۔ سرجھکاکر اپنا کام کررہی ہوں، استاد نے کہا، جانے کی تیاری کرو، میں سمجھی کہ دوسری دنیا سے بلاوا آیاہے۔کتاب کاپی بیگ میں رکھ کر ایک سہیلی سے کہتی ہوں’’ میں اللہ کے پاس جارہی ہوں‘‘ ، اور کلاس سے باہر آجاتی ہوں۔

 

تعبیر: خواب کے اجزائے ترکیبی سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواب دیکھنے والی صاحبہ روحانی قدروں سے آشنا ہیں اور مزیدروحانی علوم سے واقف ہونا چاہتی ہیں۔ اس کے لئے بنیادی عمل ذہنی یک سوئی ہے۔ الحمد للہ آپ کو کافی حدتک ذہنی یک سوئی حاصل ہے۔ خوش کن بات ہے کہ آپ مراقبہ سے اس دنیا کے اس پار دنیاؤں کا تعارف حاصل کرسکتی ہیں۔ نماز روزہ   کی پابندی، چلتے پھرتے وضو بے وضو یاحی یا قیوم کا ورد کیجئے اور روزانہ قرآن کریم کا ترجمہ تفکر کے ساتھ پڑھئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جنوری                2017ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.