Topics

بھینس کے ڈکرانے کی آواز


س ش، لاہور۔دیکھا کہ چھت پر کھڑی ہوں، نیچے کہیں سے بھینس کے ڈکرانے کی آواز آرہی ہے۔ پھر اپنے آپ کو کمرے میں والدہ اور بہن کے ساتھ دیکھا،کمرے کے ساتھ سیڑھیاں ہیں۔ لگتا ہے باہر ماموں ہیں مگر ڈکرانے کی آواز سے اندازہ ہوا کہ بھینس ہے ۔ میں فوراً دروازہ بند کرتی ہوں مگر پٹ الٹے سیدھے بند ہوتے ہیں۔ پھر دیکھا کہ میں استانی ہوں اور اسکول جانے کے لئے تیار ہورہی ہوں۔ شوہر کہتے ہیں ،کپڑے تو استری کرلو۔ میں کہتی ہوں، ٹھیک ہیں۔

 

تعبیر: خواب دن بھر کے خیالات کی چھاپ ہے۔ سوچنے، سمجھنے، مشورہ کرنے کے بعد علاج کرنا بہت ضروری ہے۔ اندرونی بیماری ظاہر ہوتی ہے۔ علاج کی طرف عدم توجہی، پرہیز نہ ہونا اس کی وجوہات ہیں ۔ صفائی کا معیار بہت کم ہے۔ برتن اور پلیٹیں دھونے کے بعد کپڑے سے چکنائی صاف کرنی چاہئے۔برتن دھونے کے بعد دھوپ میں رکھیں۔ کھانوں میں جراثیم کا شامل ہونا بھی اندرونی بیماری کی وجہ ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اکتوبر                      2017ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.