Topics

آسمان کی سیاہی میں نیلے چمک دار گولے


محمد مدثر، لاہور۔ایک میدان میں اونچی چمک دار گھاس لہرارہی ہے۔ میں ایک گیند میں موجود ہوں جو تیزی سے زمین کی طرف اونچائی سے آتی ہے اور زمین کے اندر چلی جاتی ہے۔ پھر جھٹکے سے اوپر اٹھتی ہے تو فوارہ کی شکل اختیار کرلیتی ہے جس میں سے نیلے اور سنہرے رنگ کی روشنیوں کے گولے دائروں میں آسمان پر پھیل جاتے ہیں۔ آسمان کی سیاہی میں نیلے چمک دار گولے عجیب بہار دکھا رہے ہوتے ہیں۔ پھر دیکھا آسمان پر تیرکانشان بنا ہوا ہے جس کے دو منہ ہیں جو زمین کو چھو رہے ہیں۔تیر کے منہ میں سے جامنی اور چمک دار نیلے رنگ کے عکس نظر آرہے ہیں۔

 

تعبیر: آپ کی بہت سی دنیاوی خواہشات میں    ایک خواہش گھر گرہستی کی تھی اور گھر کی آسائش و زینت کے پروگرام ذہن میں آتے رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کی کوئی دیرینہ خواہش پوری فرمادی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں۔ آپ کا خواب دنیاوی آسائش و آرام، اپنا گھر اور آسائش کے حالات کے اردگرد گھوم رہا ہے۔ آپ کو مبارک ہو، آپ کے خواب کی تعبیر      اللہ تعالیٰ نے پوری فرمادی ہے۔لیکن ایک بات یاد رکھئے جب آدمی کا بھروسا اللہ تعالیٰ کے اوپر پر ُیقین ہوتا ہے تو قدرت وسائل فراہم کردیتی ہے۔ خواب میں آپ کو تنبیہ کی گئی ہے کہ سادگی سے زندگی گزارنا سکون وعافیت کی راہیں کھولتا ہے، اتنی خواہشیں نہ کریں کہ ہر خواہش پردم نکلے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (ستمبر                      2017ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.