Topics

چھری سے کاٹنا


قیصرندیم، ابوظہبی۔آفس میں کام کررہا ہوں کوئی صاحب کہتے ہیں میرے پاس مال و دولت، سوناچاندی جو کچھ ہے وہ پیلے رنگ کے عقیق کی برکت سے ہے پھر دیکھا دو آدمی تیز دھار چھرے سے دولڑکوں کو کاٹ رہے ہیں۔

 

تعبیر: یہ خواب ذہنی پریشانی پر پھیلا ہوا ہے خون میں حدت بڑھی ہوئی ہے، جس گھر میں آپ رہتے ہیں وہاں آکسیجن کی کمی ہے،بلڈ پریشر ضرور چیک کرائیے۔ ہوسکتا ہے جس گھر میں آپ رہتے ہیں وہاں کبھی قبرستان ہو۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.