Topics

گھر میں ایک جن رہتا ہے


صلاح الدین ، کراچی ۔ دیکھا کہ گھر کے باہر پانی ہی پانی ہے ۔ جوتے اتار کر ننگے پیر چلتا ہوں تو سامنے ایک درخت نظر آتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے درخت ہرا بھرا ہوجاتا ہے ۔ یہ درخت گھر کے اوپر ڈھکا ہوا ہے ۔ گھر میں داخل ہوتا ہوں ۔ گھر میں ایک جن ہے جو میرے چھوٹے بھائی کو دھکا دیتا ہے اور وہ منہ کے بل نیچے گر جاتا ہے ۔ مجھے بھی غصہ آتا ہے اور میں بھی گھر کے سارے برتن توڑ دیتا ہوں ۔

 تعبیر: آپ کی والدہ اور والد میں ذہنی ہم آہنگی نہیں ہے ۔ شد ید ذہنی اختلاف ہے ۔ آپ خود ا س کش مکش میں والد کو قصور وار اور والدہ کو حق بجانب سمجھتے ہیں ۔ خواب کے سارے نقوش انہی حالات پر مشتمل ہیں ۔

 ’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جون 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.