Topics

سوکن اور سیاہ لباس


الف ۔ س ، لاہور۔ دیکھا کہ میری سوکن سیاہ لباس پہنے ہوئے مجھے گھور رہی ہے۔ چہرہ سیاہ اور ہاتھ کی جگہ ایک سانپ ہے جس کا منہ اس کے سینے پر رکھا ہوا ہے۔ دہشت سے میری آنکھ کھل جاتی ہے۔چند روز بعد خواب میں دیکھا کہ میں اپنے چھوٹے بیٹے کی انگلی پکڑے ایک سڑک پر سے گزررہی ہوں اچانک ایک کھلے ہوئے مین ہول سے ٹھوکر لگی اور بچہ اس میں لٹک گیا ۔ بڑی جدوجہد کے بعد اس کو باہر نکال سکی ۔

 تعبیر : یہ شبہ ذہن سے نکال دیجئے کہ آپ کےا وپر یا آپ کے بچے کے اوپر کسی نے جادو کراویا ہے ۔ اگر کسی مرض کی شروعات ہوتو باقاعدہ کسی اچھے معالج کا علاج کیجئے ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (دسمبر 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.