Topics

ستارے بھاگنے لگے


کمال، راولپنڈی۔ اوپر نظر گئی تو تین ستارے دیکھے۔ ایک ستارے کو دیکھنا شروع کیا تو وہ بھاگنے لگا، دوسرے کی طرف دیکھا، وہ بھی بھاگنے لگا لیکن تیسرا ستارہ دیکھنے کے باوجود اپنی جگہ پر رہا۔جب غور سے دیکھا تو وہ بھی حرکت میں تھا۔ چاند کو دیکھنے کا خیال آیاتو چاند نے بھی میری نظروں کی تاب نہ لاکر بھاگنا شروع کردیا۔

 

تعبیر: زندگی میں رکاوٹوں کی نشان دہی کی گئی ہے ۔ پہلے سے تدارک کرلیا جائے تو رکاوٹوں میں کمی واقع ہوگی۔معاملات میں اعتدال، نرمی اور خوش اخلاقی اختیار کرنے اور جذباتی فیصلوں سے پرہیز رکاوٹوں سے نجات میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.