Topics

دلہن کا جوڑا


 محمد فاروق چوہان۔ ہم تین آدمی ایک عورت کے پاس جاتے ہیں اور اس سے لڑکی طلب کرتے ہیں۔ میں اس عورت سے بلند آواز میں بات کرتا ہوں جواب میں وہ چیخ کر کہتی ہے کہ چپ ہو جاؤ۔ جب ہم اسے مجبور کرتے ہیں تو وہ نظر بچا کر ایک چھڑی کو آگ لگا کر لے آتی ہے ۔ میں وہ چھڑی اس سے چھین لیتا ہوں وہ چلی جاتی ہے اور پھر لڑکی باہر آجاتی ہے اور اپنے چچا سے لپٹ کر رونے لگتی ہے اس وقت وہ لال شادیوں والا کڑھا ہوا دوپٹہ اور قمیض پہنے ہوئے ہے لیکن شلوار سفید ہے ۔

 تعبیر: یہ خواب ناآسودہ جنسی جذبات کا آئینہ دار ہے ۔ کوئی لڑکی ہے جو آپ کی دسترس سے باہر ہے اور آپ اس کے تصور میں کھوئے رہتے ہیں ۔ چھڑی کو آگ لگے ہوتے دیکھنا جذبات کا ہیجان کو ظاہر کرتا ہے ، دولہن کا نکاح سرخ ریشمی ڈوپٹہ اورقمیص کے ساتھ سفید شلوار پہننا اس بات کی علامت ہے کہ طرفین کسی غلط فہمی کا شکار ہیں اگر اس غلط فہمی کو دور کر دیا جا ئے تو حالات آپ کے حسب منشا ہوسکتے ہیں ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اپریل 80 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.