Topics

حضور ؐ کبھی غصہ نہیں کرتے


محمد ابراہیم خان ، کوئٹہ ، بلوچستان ۔ خواب میں دیکھا کہ ہمارے پیارے نبی سیدنا و مولانا محمد ؐ ایک لمبی قمیص پہنے یعنی جباپہنے ہوئے ہوتے ہیں ۔ آہستہ آہستہ جارہے ہیں ۔ آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے بہت سے لوگ جارہے ہیں ۔ میں بھی ان لوگوں میں شامل ہوکر آقا مدنی ؐ کے پیچھے پیچھے جاتا ہوں ۔ پھر میں لوگوں سے کہتا ہوں کہ آں حضرت ؐ کے عین پیچھے پیچھے مت جاؤ کیوں کہ یہ بہت بڑی گستاخی ہے بلکہ حضور پر نور ؐ کے پیچھے دائیں یا بائیں طرف ہو کے چلو ۔ اس دوران میں حضور پرنور ؐ ایک بازار میں پہنچ کر دو آدمیوں سے غصہ سے بات کرلیتے ہیں ۔ میں فورا ً جواب میں اپنے دل میں کہتا ہوں کہ یہ حضور پر نور ؐ نہیں ہیں کیوں کہ حضور ؐ کبھی غصہ نہیں کرتے تھے ۔ آں حضرت ؐ کا چہرہ ٔمبارک میں نے نہیں دیکھا ۔

 تعبیر: روحانیت حاصل کرنے کے لئے جو خیالات اور احساسات آپ کے ذہن میں ہیں اور ان کی تکمیل کے لئے جو ذریعہ آپ نے اختیار کیا ہے وہ صحیح نہیں ہے محض یوگا یا پیراسائیکالوجی کی مشقیں کرکے روحانیت نہیں آجاتی ۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ فی الواقع کسی روحانی انسان کے ہاتھ پر بیعت کریں ۔ بصورتِ دیگر کچھ حاصل ہونے کی بجائے نقصان کا اندیشہ ہے ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اپریل 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.