Topics

شادی کے بارے میں اعتراضات تھے


رحمت علی، چارسدہ: ایک صاحب ِ خدمت کے گھر جانے کا اتفاق ہوا۔ دیگر لوگ بھی ان کے بارے میں معلوم کرتے ہوئے وہاں آئے۔ میں نے راہ نمائی کی اور بتایا کہ صاحب ِ خدمت کہاں تشریف فرما ہیں۔ یہ بتاکر خود اس جانب چلا گیا۔ دیکھا کہ چند جاننے والے لوگ ان سے تیز آواز میں بات کررہے ہیں جب کہ وہ دھیمے لہجے میں سمجھا رہے ہیں۔ اگلے منظر میں دیکھا کہ صاحب ِ خدمت خیالات کو لکھنے کے متعلق کچھ ہدایات دے رہے ہیں۔ میں بھی لکھنا چاہتا ہوں لیکن قلم موجود نہیں۔ کسی سے قلم لینے کا ارادہ کیا تو انہوں نے فرمایا کہ کوئی بات نہیں، بعد میں لکھ لینا۔ انہوں نے کچھ چیزوں سے پرہیز کرنے کا کہا جو میں نے گھر آکر امی کو بھی بتایا۔ یہ بھی دیکھا کہ کچھ مہمانوں کو میری شادی کے بارے میں اعتراضات تھے۔

 تعبیر: رویائے صادقہ کے علاوہ خواب کسی نہ کسی بیماری کی علامت اور الجھی ہوئی تصویروں سے متعلق ہوتا ہے۔ کسی شے کی طلب ہواوراس میں اضافہ ہوجائے تو خواب میں طلب پوری ہوتی ہے اورنہیں بھی ہوتی۔ آپ نے جو خواب دیکھا ہے، اس میں خاندانی معاملات میں الجھن، ایفائے عہد نہ ہونا، اختلاف ِ رائے اور جائیداد وغیرہ کی تمثیلات ہیں۔اس کے علاوہ خیالات کا ہجوم اورپرانے واقعات کی تکرار بھی ہے۔

رات کو سونے سے پہلے باوضو ہوکر سیرتِ طیبہ ؐ کا باقاعدگی سے مطالعہ کیجئے اور جو کچھ پڑھا ہے، اس پر غورو فکر کرتے ہوئے سوجائیے۔ صبح فجر کی نماز پڑھ کر نیلی روشنی کا مراقبہ کیجئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.