Topics

درخت کی جڑ میں سانپ


مسرت عزیز، کراچی۔ میں اپنی خالہ کے گھر میں ہوں اور گھر کے برابر فٹ پاتھ پر پودے لگے ہیں میں پودوں کو پانی ڈالتی ہوں اور اچانک ایک درخت کی جڑ میں مجھے سفید رنگ کا کنڈلی مارے سانپ نظر آتا ہے ۔میں جلدی سے باہر جا کر پڑوس کے کچھ لوگوں کو بلاتی ہوں جب واپسی آتی ہوں تو سانپ کے بجائے ایک گائے مٹی میں سے نکلتی ہے جس کا سر غائب ہوتا ہے اور کھال بھی نہیں ہوتی ۔ خالہ بتاتی ہیں کہ تھوڑے دن پہلے اس ہی جگہ سے کلیجی نکلی تھی گھر میں داخل ہوتی ہوں تو دیکھتی ہوں کہ گھر میں بارش کا پانی بھر گیا ہے ۔

 تعبیر: خواب میں دو باتوں کی وضاحت کی گئی ہے ایک یہ کہ کوئی نسائی بیماری لاحق ہے دوسری یہ کہ خیالات میں الجھاؤ اور پیچیدگی ہے۔ ان خیالات میں یہ واہمہ بھی ہے جس کا تعلق جادو یا سفلی سے ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (فروری 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.