Topics
نسرین کورنگی، کراچی۔ رنگین خواب اس وقت نظر آتے ہیں
جب آدمی بہت ساری آرزوؤں کا جال اپنے ارد گرد بن لیتا ہے چونکہ آرزوئیں اتنی ہوتی
ہیں کہ آپ کا پورا ہونا کسی بھی طرح ممکن نہیں ہوتا تو طبیعت کے اوپر اس کا
بوجھ پڑتا ہے ۔ طبیعت اپنا بوجھ ہلکا کرنے کے لئے رنگین خواب دکھاتی ہے ۔
ایسی صورت آپ کے ساتھ آپ کے خوابوں کا مطلب یہ ہے کہ آپ امیدوں، آرزوؤں اور خیالات
میں وقت کو ضائع کر دیتی ہیں۔حالانکہ یہی وقت آپ صحیح طرزوں میں استعمال کر کے
زندگی میں کوئی کارنامہ انجام دے سکتی ہیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.