Topics

تحفہ


مدیحہ مظہر، سیالکوٹ: کئی دنوں سے مختلف لوگوں کی موت اور جنازے دیکھ رہی ہوں۔ اس سے پہلے یہ دیکھا کہ ایک بزرگ تشریف لائے اور تین تحفے دیئے۔ دو تحائف یاد نہیں کہ کیا ہیں مگر تیسرا تحفہ جو گھر کی صورت میں تھا، وہ یاد ہے۔ بزرگ شوہر کو کاغذات دے کر فرماتے ہیں کہ یہ گھر آپ کے لئے تحفہ ہے۔ میں قریب کھڑی گھر ملنے کی خوشی سے سرشار ہوں۔ وہیں پر موجود ایک صاحب مجھ سے کہتے ہیں کہ آپ خوش قسمت ہیں جو بزرگ نے آپ کو گھر کا تحفہ دیا ہے۔

 تعبیر: دعا کی قبولیت کے بعد انشاء اللہ، اللہ تعالیٰ کی طرف سے گھر کے لئے وسائل بنیں گے۔ کثرت سے یاحی یاقیوم پڑھیں اور رات کو سونے سے پہلے سورہ فاتحہ پڑھ کر سینے پر پھونک ماریں، بات کئے بغیر سوجائیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.