Topics

مناظربے ربط


ندرت، کراچی ۔ میرے خواب ادھر ادھر کی باتوں اور بے ربط مناظر پر مشتمل ہیں۔ مہربانی فرماکر ان کی تعبیر بتادیں۔ میں ایسے خوابوں سے بہت پریشان ہوں ۔ ان میں پاکیزگی کی کمی ہے۔

 

تعبیر۔نمک کا زیادہ استعمال دماغ کے ان ریشوں کو متاثر کرتا ہے جو کیفیات اور خیالات کو ترتیب دیتے ہیں۔ اس کے اثرات بیداری کی مصروفیت کی وجہ سے دن میں نظر انداز ہوجاتے ہیں۔ دوران خواب نظر آنے والی تصویروں کو یہ اثرات اتنا مسخ کردیتے ہیں کہ عقل کی حدود پار ہوجاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ہر شے معین مقداروں سے تخلیق فرمائی ہے۔ہر شے کو اعتدال کے ساتھ استعمال کرنا ضروری ہے۔

مشورہ: نمک اعتدال سے استعمال کریں اور کھانا اتنا کھائیں کہ معدے پر بوجھ نہ بنے۔ دن میں کم از کم آٹھ گلاس پانی پئیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.