Topics

خوشبو۔ دُھونی


فیصل آباد۔آفس میں مصروف ہوں دُھو نی دینے والے صاحب آئے اور پوچھتے ہیں کہ کون سی خوشبو ہے؟ دو تین افراد سے پوچھا ، کہا معلوم نہیں پھر مجھ سے پو چھا تو میں نے خوشبو سونگھتے ہو ئے کہاارے یہ تو صندل کی خوشبوہے ۔ میں آفس جارہی ہو ں راستے میں مینیجر صاحب کے ڈرائیور ان سے کہتے ہیں شازیہ بہن آفس جا رہی ہیں تو مینیجر صاحب نے دودھ کے دو گلاس دے کر کہا کہ بزرگ کے کمرے میں بھیجوادینا جوسو رہے ہوتے ہیں۔ میں نہ چاہتے ہو ئے بھی اُن کو اٹھا نے کی کوشش کرتی ہوں تو آواز آتی ہے سیدھے ہا تھ کو مت ہلا نا اس پر زیادہ زور مت دینا ۔ بزرگ اٹھتے ہی دودھ کے گلاس دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں ایک گلاس میں سے آدھا دودھ تو پی لے بیٹا !

 

تعبیر: خواب علم سے متعلق ہے۔ خواب میں علم کے حصول کے روشن اشارے ہیں۔ آدھا گلاس دودھ پینا علم حاصل ہونے کی خوشخبری ہے۔

تجزیہ: بزرگ کو دیکھنا اور ان کا فرمانا کہ دودھ پی لو اس بات کی نشاندہی ہے کہ آپ اچھے استاد کی نگرانی میں علم حاصل کررہی ہیں۔

مشورہ: توجہ اور دلجمعی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ علم حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ اللہ تعالیٰ کامیابی عطا فرمائیں گے۔ انشاء اللہ۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.