Topics

فرائڈ کا نظریہ

خالد نسیم ،راولپنڈی۔اتفاقیہ طور پر کاموں میں رکاوٹ نے آپ کے وسوسوں اور توہمات میں مبتلا کر دیا ہے ۔ جہاں تک فرائڈ کے نظریہ کا تعلق ہے اس کی کوئی سند نہیں ہے۔ میرے خیال میں تو فرائڈ جنسی مریض تھا۔ اللہ کی شان ہے۔ جو آدمی خود نفسیاتی مریض ہے وہ نفسیات اور ما بعد نفسیات(خواب کاآدم قرار دے دیا گیا ہے۔ ہم آزاد ہو کر بھی ذہنی غلامی میں مبتلا ہیں۔ سب نے کتنی ہی بڑی مجلسوں میں اپنے دانشوروں سے یہ سوال کیا ہے کہ قرآن نے خواب کے اوپر جو تفصیلی روشنی ڈالی ہے آپ لوگ اس کا تذکرہ کیوں نہیں کرتے؟بات یہ ہی ہے کہ ہماری تعلیم کانچور غیر مسلم اسکول ہے۔ ہم قرآن بھی پڑھتے ہیں ثواب اور تبرک کے لئے ۔ جب کہ اللہ تعالی ٰکا ارشاد ہے۔ کوئی چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی بات ایسی نہیں ہے جو قرآن میں بیان نہ کر دی گئی ہو۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘(اکتوبر83ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.