Topics

مسے نکل رہے ہیں


نادیہ، سانگھڑ۔ خواب دیکھا کہ طبیعت ٹھیک نہیں اور بہت پریشانی کے عالم میں مراقبہ ہال آئی تو ایک بزرگ ہرے لباس میں نظر آئے۔ میں بہت ڈری ہوئی تھی ، انہوں نے کہا، ڈرو نہیں۔ میں کہتی ہوں، یہاں کے لوگ مجھے بھگادیں گے۔بزرگ فرماتے ہیں، ان سے کہنا کہ میں نے تمہیں اجازت دی ہے ، کوئی نہیں اٹھائے گا۔پھر میں عرض کرتی ہوںمیرے بہت زیادہ مسّے نکل رہے ہیں۔ بزرگ فرماتے ہیں، بہت نہیں تھوڑے ہیں، اس خواب نے مجھے حیرت میں ڈال دیا ہے۔

 

تعبیر : اپنا خون ٹیسٹ کر وائیے اور علاج کے ساتھ پرہیز کیجئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جون 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.