Topics
شیر زماں ملک ، تبوک ۔ اللہ تعالیٰ اپنا
رحم کریں سانپ کا منہ بّلی کے منہ میں دیکھنا اور بلی کو تکلیف سے پریشان دیکھنا
اور پھر کتے کا بلی کی مدد کرنا بیماریوں کا اظہار ہے۔ مطلب یہ ہے کہ بہت ساری
بیماریاں ایک دوسرے میں گڈمڈ ہیں ۔ خواب کے خاکوں میں اوپری اثرات کا کسی نہ کسی
حد تک دخل معلوم ہوتا ہے۔ دعا اور دوا دونوں طریقوں سے علاج ہونا چاہیئے ۔ اس
سلسلے میں آپ کے لئے ’’علاج بالدُخان ‘‘ مفید رہے گا۔ یہ علاج جڑی بوٹیاں چلا کر
دھوئیں سے کیا جاتا ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.