Topics

خواب میں ہجڑے کی تصویر دیکھنا


غوثیہ اظہر، کراچی۔خواب میں ہجڑے کی تصویر دیکھنا اور آنکھوں میں ہوس کی چمک نظر آنا اور کسی سائے کا اندر داخل ہونا ۔ جنسی جذبات میں پہچان اور تصنع اور بناوٹ کے فاکوں کا اظہار ہے۔ صاحبِ خواب کو افسانے اور ناولیں پڑھنے کا احتراز کرنا چاہیٔے ۔

زیادہ تر ایسی کتابوں کا مطالعہ کیا جائے جن میں اختلاقیات اور اولیاء اللہ کے واقعات درج ہوں ۔کھانوں میں گرم اشیاء سے پرہیز کیا جائے ۔ سبزیاں، ترکاری زیادہ کھائیں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (مئی 84 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.