Topics

چھت پر گپ شپ


جمال، (شہر کا نام نہیں لکھا): دوستوں کے ساتھ چھت پر بیٹھا گپ شپ کر رہا ہوں۔ اگلے لمحے خود کو بغیر انجن کی ریل گاڑی میں سفر کرتے دیکھا۔ اگلے لمحے خود کو اپنے شہر کے مراقبہ ہال میں دیکھا۔ لوگ قطار میں کھڑے ہیں۔ پوچھنے پر بتایا کہ مراقبہ ہال کے آفس میں ایک بزرگ تشریف فرما ہیں، ان سے ملاقات کے لئے قطار میں کھڑے ہیں ۔ یہ سن کر میں بھی قطار میں لگ گیا۔ باری آنے پران کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ انہوں نے دائیں ہاتھ کی شہادت والی انگلی سے میرے ماتھے پر لکھنا شروع کر دیا اور کچھ دیر لکھتے رہے۔اس کے بعد میں آفس کے کونے میں بیٹھ کر زاروقطار رونے لگا۔

 تعبیر: آپ نماز روزے کی پابندی کیجئے اور غیبت بالکل چھوڑ دیجئے ۔ انشاءاﷲ پریشانیوں کا جال ٹوٹ جائے گا ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.