Topics

جنگل اور طوفان


عروج شیخ، کراچی: گھپ اندھیری رات ہے۔ جنگل میں ایک لڑکا فون پر بات کررہا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ میں مزید کام نہیں کرسکتا،طوفان آنے والا ہے، مجھے واپس بلالو۔ لڑکے سے کام جاری رکھنے کاکہا گیا۔ وہ واپسی کی التجا کر رہا تھا کہ زوردار دھماکے کے ساتھ جنگل میں بجلی گری اورآگ لگ گئی۔ لڑکا آگ میں پھنس گیا ۔ دوسری طرف سے طوفان لڑکے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ وہ خود کو بچانے کی کوشش میں ہے۔ میں دور سے دیکھ رہی ہوں۔ میرے اطراف میں ہریالی ہے۔ طوفان اس طرف آتا ہے مگر اس جگہ کو نقصان نہیں پہنچاتا۔ میں اور گھر والے محفوظ رہے۔

 تعبیر: اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ خواب کی تعبیر میں بتایا گیا ہے کہ آپ اس بات کا خیال رکھئے کہ پاک صاف رہیں اور بار بار جب بھی اس خواب کا خیال آئے اللہ کا شکر ادا کیجئے۔ انشاءاللہ آپ اللہ تعالیٰ کی حفظ و امان میں ہیں۔ کثرت سے وضو بے وضو یاحی یا قیوم پڑھئے۔ کتاب ”خاتم النبیین محمد رسول اللہؐ ‘‘جلد اول کا مطالعہ کیجئے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مئی 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.