Topics

بند ر کو جنم دیا ہے


 میں نے دیکھا ہے کہ میں نے دو بچوں کو جنم دیا ہے۔ اس کے بعد۳ بکریاں، ۴ کتے اور ۳ بندروں کو جنم دیا۔ جن کو دیکھ کر سب بچے ڈر رہے ہیں۔ ایک کونے میں میرے ماموں اور بھائی تخت پربیٹھے کھیل رہے ہیں۔ جب میں دودھ کی بوتل بچوں کے پاس لے کر جاتی ہوں تو وہ ہاتھ بڑھا کر خود لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی طرح جب میں بندروں کے پاس دودھ کی بوتل لے کر جاتی ہوں تو وہ بہت بڑے ہوجاتے ہیں اور مجھ سے چھین لیتے ہیں یہ دیکھ کر میں ڈر کر بھاگ جاتی ہوں ۔

 تعبیر: جب آدمی کے اندر حیوانی خیالات انسانیت پر غالب آجاتے ہیں اورشعور تقریباً لاشعور سے کٹ آف ہو جاتا ہے تو اس قسم کے خواب نظر آتے ہیں جو آپ نے دیکھا ہے۔ یہ کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ جو سمجھ میں نہ آئے آپ ذرا غور کریں بندر بھی ہماری طرح کی مخلوق ہے۔ اس کے اندر بھی وہ تمام حیوانی جذبات موجود ہیں جو ہمارے اندر موجود ہیں۔اگر بندر خواب دیکھے کہ اس کے یہاں ولادت ہوئی ہے اسے یہی نظر آئے گا کہ بندر تولید ہوا ہے ۔ آدمی کے اوپر آدمی کی طبیعت جن نقوش کو قبول کرتی ہے وہی نقوش خواب میں سامنے آجاتے ہیں براہِ کرم آپ اپنی اصلاح کیجئے ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (ستمبر 80 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.