Topics

رسول اللہؐ کو اپنے دکھ درد سنا نا


فرزانہ خالد، سیالکوٹ۔ دیکھا کہ رسول اللہؐ کو اپنے دکھ درد سنا رہی ہوں۔ آپؐ نے میری تمام باتیں سنیں اور ان کے جواب دیئے ،پھر ایک رقعہ پر السلام علیکم لکھ کرصحیح کا نشان لگایا۔ میں نے خواب میں ہی چھوٹی بہن کو تمام تفصیلات بتائیں اوررسول اللہؐ نے جوجوابات دیئے تھے وہ بھی بتائے۔ بہن خوش ہوکر ایک جاننے والے کے بارے میں کہتی ہے کہ انہیں بتاؤ ۔ جب ان صاحب کو بتایا تو وہ خوش ہوئے اور جاتے جاتے کہنے لگے، اب ہم آپ کا کچھ کریں گے ۔

ایک بات یہ ہے کہ ان کی آنکھیں مختلف تھیں بہت خوب صورت، دل میں اترجانے والی۔

تعبیر : اللہ تعالیٰ آپ کو مزید برکت اور سعادت عطا فرمائے ۔ نہا یت مبارک خواب ہے ۔ دن میں وضو بے وضو چلتے پھر تے یا حیی یا قیوم کا ورد کر یں اور رات کو عشا کی نماز کے بعد گیارہ مرتبہ درود شریف اور گیارہ مرتبہ سورۂ اخلاص قل ھو اللہ احد پوری سورہ پڑھ کر آنکھیں بند کرلیں پھر اللہ رب العالمین کے محبوب رحمة للعالمین حضور علیہ الصلوٰة والسلام کے روضہ مبارک کا تصور کریں ۔ نمازیں وقت پر ادا کر یں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.