Topics

منگیتر کے گھر جانا


ش۔ ث۔ کراچی ۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ بہت بڑا میدان ہے ۔ کھائیاں اور تنگ راستوں سے گزر کر میں اپنے منگیتر کے گھر جاتی ہوں۔ وہاں ان کی والدہ صاحبہ سے ملاقات ہوتی ہے۔ پھر جب میں آنے کے لئے کہتی ہو ں تو وہ کہتی ہیں نہیں۔ اب رات ہو گئی ہے تمہارے جانے سے میرے شوہر خفا ہو ں گے۔ میں خوف کی وجہ سے جانے کی ضد کرتی ہوں تو ان کا چھوٹا لڑکا آجاتا ہے وہ کہتا ہے چلو میں چھوڑ آتا ہوں لیکن میں چھپ جاتی ہوں اور آنکھ کھل جاتی ہے۔

 تعبیر: آپ کی کسی جگہ منگنی ہوگئی تھی وہ ٹوٹ گئی ہے۔ لڑکے کی والدہ کو اعتماد میں لے کر کوشش کی جائے تو یہ رشتہ دوبارہ استوار ہوسکتاہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اکتوبر 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.