Topics

مرحومہ کا ڈرنا


س۔ ش، لاہور: مرحومہ ساس نے نہاکر سرخ جوڑا پہنا ہے ۔ یہ سردی کا لباس ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ میں کوئی عمل کرنے کمرے میں جا رہی ہوں، ایک سانپ آئے گا اور ڈس لے گا۔ کمرے کے دروازے پر پردے کی جگہ ان کا سرخ دوپٹہ لٹک رہا ہے۔ ایک دم وہ کمرے سے ڈرکر نکلیں اور چھلانگ لگا کر چارپائی پر چڑھ گئیں۔ میرے شوہر یعنی ان کے بیٹے والدہ کے قریب جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ سانپ نہیں آیا۔

ساس کے پیر میں بڑا سوراخ نظر آتا ہے جس میں ہڈی خون کی وجہ سے سرخ ہے۔ خیال آتا ہے کہ سانپ انہیں ڈس کر گیا ہے۔ اس کے بعد وہ منہ سے رال نما تھوک نکال کر ٹانگ کے سوراخ میں ٹپکانا شروع کردیتی ہیں۔

 تعبیر: آپ کی ساس صاحبہ کو ایصالِ ثواب کی ضرورت ہے۔ ایصالِ ثواب کے لئے غریبوں کو کھانا کھلایئے اور روزانہ آدھا سپارہ قرآن کریم پڑھ کر انہیں بخش دیجئے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی ساس صاحبہ کی مغفرت فرمائے، آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مئی 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.