Topics

لعل شہبار قلندر کا مزار دیکھنا


حسینہ سہیل، کراچی۔ دیکھا سیہون شریف میں حضرت لعل شہبار قلندر کے مزار مبارک پر حاضر ہوں اور ان کے سامنے بیٹھ کر اللہ اللہ کا ورد کررہی ہوں۔

 

تعبیر: خواب مبارک ہے، الحمدللہ آپ مبارک روح ہیں۔ نماز روزے کی پابندی کے ساتھ فجر اور ظہر کی نمازوں کے بعد مراقبہ کریں۔ مراقبہ میں رسول اللہؐ کے روضۂ مبارک کا تصور کریں اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق عطا فرمائے آمین۔ تہجد کے نفلوں کی بہت زیادہ اہمیت ہے تہجد کے بعد  یااللّٰہ یارحمٰن یا رحیم تین سو (300) مرتبہ خوش الحانی کے ساتھ پڑھیں انشاء اللہ روحانی ترقی کے روشن امکانات ہیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (مارچ          2016ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.