Topics

پیچیدہ سیڑھی


نام شائع نہ کریں، فیصل آباد: والدہ مرحومہ تھیلی میں دوا دے کر استعمال کرنے کو کہتی ہیں۔ پھر چھپکلیاں دیکھیں۔ایک میری طرف آئی۔ بھگایا تو دانت دکھائے مگر کچھ کہا نہیں۔ پیچیدہ سیڑھی نظر آئی۔اوپر جانے کے بعد گرنے کا خوف ہوا ۔

 تعبیر: ہفتے میں سات دن ہوتے ہیں اور آٹھواں دن پہلا دن ہوجاتا ہے۔ پہلے دن کے بیج میں سے موٹے دانے کے برابر تنا نکلتا ہے۔تنا بڑھتا رہتا ہے بیج گھٹتا رہتا ہے۔ جو شے ظاہر ہوتی ہے، وہ غیب اور ظاہر ایک لکیر ہے۔ لکیر میں نمو ہوتی ہے تو بیج کے اندر چھپی ہوئی صورت ظاہر ہوتی ہے۔ زمین میں توانائی ایک طرف پودے کو بڑھاتی ہے اور دوسری طرف غیب کردیتی ہے۔ یہ مثال پڑھ کر غور کیجئے ۔ آدمی اور درخت میں کیا فرق ہے؟آدمی اپنے پورے اعضا، عقل وشعور اور احساس کا ایک ریکارڈ ہے۔ بالکل اسی طرح درخت بھی ایک ریکارڈ ہے۔ معصوم بچے اور اگتی کونپل کی مثال اس طرح سمجھئے کہ کونپل موٹے دھاگے کی طرح زمین پر سیدھی کھڑی ہے، زور سے چٹکی مارئیے، وہ ٹوٹ جائے گی۔یہی حال ہر نوزائیدہ درخت اور پرندے کا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو تادیر یہاں رکھے، آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.