Topics

آگ لگتے دیکھنا


 ڈاکٹر تنویر، فیصل آباد۔ کسی بڑے گھر کے باہر موجود ہوں چھوٹے بھائی کے ہاتھ میں درخت کی شاخ ہے جو جل رہی ہے اور بجھنے والی ہے کہ اس نے شاخ نچلی منزل کے ایک کمرے میں پھینک دی جس سے وہاں آگ لگ گئی۔ میں سوچ رہا ہوں کہ بھاگ کر نیچے والی منزل میں جاکر آگ بجھا ؤ ں لیکن دیکھا کہ آگ نے گھر کی تینوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کو فون کیا تو انہوں نے کہا آگ بجھانے والی گاڑی موجود نہیں ہے۔

 

تعبیر:  آپ کے لاشعور نے متنبہ کیا ہے کہ وقت کا اسراف اللہ تعالیٰ کے لئے ناپسندیدہ عمل ہے۔ نظام الاوقات بنائیے اور دلجمعی کے ساتھ اس پر عمل کیجئے۔ چوبیس (24) گھنٹوں کو تین(3) پر تقسیم کرنے سے آٹھ آٹھ (8,8) گھنٹے بنتے ہیں۔ آٹھ (8) گھنٹے آرام اور نیند کے لئے، آٹھ (8) گھنٹے معاشرت اور حقوق العباد کے لئے اور تیسرا حصہ آٹھ (8) گھنٹے اللہ تعالیٰ کے لئے ہونے چاہئیں۔ اس عمل سے سالک کے اندر تبدیلیاں ہوتی ہیں۔ سکون، اطمینان قلب، وسوسوں سے نجات، شیطانی انسپائریشن(Inspiration)سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے حفاظت، صحت و آرام، پرسکون نیند حاصل ہوتی ہے۔ اگر سالک صدق دل سے اس پروگرام پر عمل کردے تو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے غم اور خوف سے محفوظ ہوجاتا ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جولائی             2015ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.