سونیا، سرجانی۔ خواب دیکھا،پرانے گھر میں دادی، پھوپھو وغیرہ موجود ہیں۔
میں اپنے کمرے میں بستر پر سورہی ہوں پھر خواب میں خواب دیکھاکہ بائیں طرف کی داڑھ نکل گئی جبکہ
دانتوں میں کوئی خرابی نہیں ہے۔ پھر سیدھی طرف کا نیچے والا جبڑا نکل گیا۔ آنکھ
کھلی تو دیکھا داڑھ اور جبڑا بستر پر پڑے ہیں ا ور دانتوں پرنیلے، ہرے دھبے ہیں
جیسے کسی نے رنگ چھڑکا ہو۔ داڑھ والی جگہ سے گہرے رنگ کا خون بہہ رہا ہے۔ واش بیسن
تک جاکر کلی کرتی ہوں تو اوپر والا دانت پاؤ ڈر بن کر جھڑ جاتا ہے۔ چچا آکرکہتے
ہیں دانت اور جبڑا ایسے نہیں نکل سکتے ،تمہاری خواب میں لڑائی ہوئی ہے ان چیزوں کو
ہاتھ نہیں لگانا ورنہ اثرات ہوسکتے ہیں۔پھر دونوں چیزیں تھیلی میں ڈال کر چھت کے
ایک کونے میں رکھ دیں۔
اس کے ساتھ ہی میری آنکھ کھل گئی اور پریشانی کے
عالم میں اپنے دانتوں کو باربار چیک کرتی رہی ،کہیں کوئی مسئلہ تو نہیں۔
تعبیر: ظاہر ہوتا ہے کہ نظامِ ہضم میں خرابی واقع ہوئی ہے۔ اگر علاج نہ کیا
گیا تو خدانخواستہ کوئی تکلیف سامنے آئے گی۔ اللہ تعالیٰ رحم فرمائیں۔
نظامِ ہضم کا بطورِ خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔
بازاری چیزیں حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق اگر نہ ہوں تو اس کے نتائج اچھے نہیں نکلتے
ہیں۔
الحمد للہ
ابھی بیماری کی شروعات نہیں ہوئی، وقت گزرنے کے بعد خدانخواستہ پریشانی لاحق
ہوسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائیں، ناقص دودھ، گھی اور بازار کے کھانوں سے
پرہیز کرنا چاہیے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.
Searching, Please wait..