Topics

بھینس اور پھلواری


رات کے درمیانی حصے میں خواب میں دیکھا کہ گھر کے لان میں کہیں سے ایک کالی بھینس آئی اور لان میں لگی ہوئی پھلواری کھا گئی۔ چمن میں جب پودوں پر نظر پڑی تو دل پریشان ہوگیا۔

 تعبیر : کوئی بیماری پرورش پا رہی ہے ۔یہ بیماری پیٹ سے تعلق رکھتی ہے۔ پر ہیز کے ساتھ علاج کی طرف توجہ کی خاص ضرورت ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اگست 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.