Topics
یاسر نواز ، کوئٹہ : بیٹی کی عمر دس سال ہے ۔ خواب میں دیکھا کہ وہ کھو گئی
ہے۔ روتے ہوئے ادھر سے ادھرتلاش کررہا ہوں لیکن وہ نہیں مل رہی ۔ یہی خواب بیٹے کے
لئے دیکھا۔ خواب دیکھ کر خوفزدہ ہوگیا ہوں کہ سچ میں ایسا نہ ہوجائے۔ پہلے سے
زیادہ بچوں کا خیال رکھتا ہوں۔
تعبیر: خواب کی علامات سے دل کی کمزوری کا اظہار ہوتا ہے۔ علاج اور پرہیز میں کوتاہی کی
طرف بھی اشارہ ہے۔ بیٹی کا گم ہونا، آپ کا روتے ہوئے اسے
تلاش کرنا وہم ہے۔ قلب کی کمزوری کی وجہ سے وسوسوں کے نقوش خواب میں ظاہر ہوگئے۔
آپ کے اکثر خواب شکوک و شبہات کی فلم ہیں۔ شک کی جگہ یقین پر دھیان کیوں نہیں
دیتے؟ ہر حال اور قال میں اللہ پر بھروسا رکھئے اور اچھا سوچئے۔ نماز روزے کی
پابندی کیجئے ۔ نماز میں پڑھی جانےوالی سورتوں کا ترجمہ یاد کرکے توجہ سے نماز
پڑھئے۔ ماہر امراضِ قلب کو دکھائیے اور اس کے مشورے کے مطابق پابندی سے علاج اور
پرہیز کیجئے۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2022ء)
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.