Topics

مرنا جینا ہے اور جینا مرنا ہے


روشن نگاہ، فیصل آباد۔ تعبیر: بیٹی کو باپ سے والہانہ لگاؤ ہوتا ہے۔ آپ کے والد صاحب جو اس دنیا میں موجود نہیں ہیں وہاں ٹھیک ہیں۔ بچوں کو یاد کرتے ہیں اور بچوں کے پاس آکر انہیں پیار بھی کرتے ہیں۔ مرنے کا مطلب یہ ہے کہ ایک مقام سے دوسرے مقام میں منتقل ہوجانا جیسے کوئی آدمی ایک ملک سے دوسرے ملک میں مستقل چلا جائے اس کو عربی میں انتقال کہتے ہیں۔

 سیدنا حضور علیہ الصلوۃ والسلام جب بدر کے مقام پر قبرستان میں تشریف لے گئے وہاں انہوں نے فرمایا اے قبر نشینومجھ سے میرے خالق و مالک اللہ نے جو وعدہ کیا تھا الحمد للہ میں نے اسے دیکھ لیا اور جو تمہارے ساتھ وعدہ کیا تھا وہ تم دیکھ رہے ہو۔ صحابہ کرامؓ نے عرض کیا&یا رسول اللہؐ ! کیا قبر میں رہنے والے سنتے ہیں۔ سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ و السلام نے فرمایا تم سے زیادہ سنتے ہیں لیکن ان کی بات تم نہیں سنتے۔ اس امر سے یہ بات پوری طرح واضح ہوجاتی ہے کہ مرنے کا مطلب فنا ہونا نہیں ہے۔

مرحوم والد کا یہ کہنا میں تم سے پیار کرتا ہوں اور اولاد سے باتیں کرنااس بات کی شہادت ہے کہ مرنے والے اس دنیا میں آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔اولاد کی غلطیوں، کوتاہیوں سے ناخوش ہوتے ہیں۔ سعادت مند اولاد سے خوش ہوتے ہیں اور یہ آنا جانا 30 سال تک زیادہ رہتا ہے اس کے بعد۔۔۔


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جولائی 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.