Topics

مردے زندہ ہوگئے


ث س: دیکھا کہ مردے زندہ ہوگئے اور جو زندہ ہیں وہ مرگئے۔ پھر نظر آیا کہ سسرالیوں اور شوہر سے جھگڑے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ بات خلع تک پہنچ گئی ہے۔ میرے حالات اچھے ہیں اور سسرال والوں سے کوئی جھگڑا نہیں لیکن اس طرح کے خواب اکثر آتے ہیں۔

 تعبیر: خواب کے نقوش بتاتے ہیں کہ آپ کے خیالات میں پاکیزگی کم اور وسوسے زیادہ ہیں۔ ہر وقت ادھر ادھر کے خیالات میں مبتلا رہتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین۔

 روز غسل کرنا، سر کی صفائی کاخیال رکھنا، دھلے ہوئے صاف کپڑے اور کپڑوں میں سفید رنگ کازیادہ استعمال آپ کے لئے مفید ہے۔

رات کو سونے سے پہلے تین بادام لیجئے اور تین مویز منقا۔ منقے میں سے بیج نکالئے اور بادام کو منقا برقعے کی طرح اوڑھا دیجئے۔ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم تین دفعہ پڑھ کر ایک بادام کھائیے۔ منقا اور بادام اتنا چبایئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پس جائیں۔ بات کئے بغیر سوجایئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.