Topics

تین درخواستیں پیش کیں


محمد عمر اکرم، لاہور۔ ایک صاحب کے ساتھ کسی بزرگ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ تین درخواستیں پیش کیں۔پہلی یہ کہ ہر عالم میں بزرگ کا ساتھ ملے ۔ دوسری یہ کہ روحانی علوم میں ترقی ہو اور میں وہ بن جاؤ ں جو بزرگ بنانا چاہتے ہیں۔ تیسرا یہ کہ کبھی بھی معاشی تنگ دستی نہ ہو۔ درخواستیں پیش کرتے ہی میری آنکھ کھل گئی۔

 

تعبیر: ذہنی یکسوئی نہیں ہے۔اب تک چلے جو کئے وہ کافی ہیں۔ شمار کئے بغیر کثرت سے یاحی یا قیوم پڑھئے ۔ اس کے علاوہ رات کو پہلے 313 مرتبہ درود شریف پڑھئے اور بات کئے بغیر سوجایئے ۔ مزید وظائف پڑھنا سکت سے زیادہ ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.