Topics

سہاگ رات


محمد اسلم ، لاہور۔ مجھے لوگوں کی زبانی معلوم ہوا کہ میرے ایک دوست نے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ ایک دن اچانک وہ دوست مجھے مل گیا ۔ وہ چھپتا پھر رہا تھا ۔میں نے اس سے قتل کی تفصیل معلوم کرنا چاہی تو اس نے بتایا کہ مقتول نے سہاگ رات کو میری مردانہ قوت کو ختم کر دیا تھا۔ اس بات سے مجھے بہت دکھ پہنچا ۔ اور میں نے چھری لے کر اسے قتل کر دیا ۔

 تعبیر : خواب کے نقو ش ایسی طرز ِفکر کی نشاندہی کر رہے ہیں جس سے آدمی خود اپنی موت مرجاتا ہے۔ جسمانی طور پر وہ ضرور زندہ رہتا ہے لیکن ذہنی اور روحانی کرب کی بنا پر وہ صرف ایک زندہ لاش ہو تا ہے ۔ بات کھل جائے تو معاشرہ ایسے شخص کو رد کر دیتا ہے ۔ ازدواجی زندگی عذاب بن جاتی ہے ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اگست 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.