Topics

بھائی کا گم ہوجانا


 ت،م، کراچی۔ ایک سہیلی ہاتھ میں قلم لیے رجسٹر میں دیکھ کر میرا نام دہراتی ہے اور زور دیتی ہے کہ یہی تمہارا نام ہے۔ پھر دیکھا ایک سالہ کزن کھوگیا ہے۔ چچی کے پاس آکر روتے ہوئے اس کے گم ہونے کی اطلاع دیتی ہوں۔اسی وقت لفٹ رکتی ہے اور دروازہ کھلتا ہے۔چھوٹا بھائی کہتا ہے کہ وہ دیکھو! وہ رہا لفٹ میں منّا۔ اس طرف جاتی ہوں تو لفٹ نیچے چلی جاتی ہے۔ اس قدر روتی ہوں کہ آنسو خشک ہوجاتے ہیں۔  بھائی اور میں منےّ کو سڑک پرڈھونڈ رہے ہیں۔

 پھردیکھا کہ مناّ ایک خاتون کے ساتھ آرہا ہے۔ بھاگ کر گلے لگاتی ہوں۔ احساس ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر جگہ موجود ہیں۔ شکر اورخوشی سے چھلکتی آنکھوں     کے ساتھ کہتی ہوں کہ اللہ میاں آپ کا بہت بہت شکریہ۔ آس پاس موجود لوگ منےّ کے ملنے کی مبارک بادیتے ہیں۔

 

تعبیر:آپ کو بتایا گیا ہے کہ بڑوں کا ادب اور چھوٹوں کے ساتھ شفقت سے پیش آنا جِلا بخشتا ہے۔ اپنے بڑوں اورچھوٹوں سے سلام میں پہل کریں۔ بڑوں کے سامنے سر جھکائیں اور چھوٹوں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھیں۔ انشاء اللہ زندگی کام یابی سے   ہم کنار ہوگی۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (فروری                2017ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.