Topics

خواب میں کلی کرنا


 شیخ محمد اسلام ، چنیوٹ ۔ خواب میں میں نے روزہ رکھا۔ روزے کے دوران میں نے بھول کے کچھ کھا لیا۔ اس وقت جب کہ میں کوئی چیز کھا رہا تھا تو ایک آدمی نے مجھے یاد دلایا کہ آپ کا تو روزہ ہے تو میں نے اسی وقت کلی کی ۔ اس کے بعد مجھے ایک بزرگ ملے انہوں نے کہا کہ ایک روزہ رکھو۔

 تعبیر: پرہیز کیجئے ورنہ گلے میں ٹانسلز کی بیماری ہو جائے گی۔

                ’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جون 80 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.