Topics

سانپ سے شادی


٭  خواب دیکھتا ہوں کہ میری شادی ایک سانپ سے ہوئی ہے میں نے اس سانپ کو دھکتے انگاروں پر رکھ دیا مگر وہ سانپ زندہ تھا اور میرے قریب آکر کھڑا ہوگیا ۔ اتنے میں میری آنکھ کھل گئی ، اس خواب کی تعبیر بھی ارسال کر دیں ۔(محمد صدیق )

 تعبیر : معاشی حالات میں سخت رکاوٹ در پیش ہے کثر ت سے یا حیی یا قیوم کا ورد کریں انشاء اللہ حالات ساز گار ہوجائیں گے ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (مئی 78ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.