Topics
ظہیرہ عظیم،
پشاور۔ دیکھا کہ مرشد کریم اور امی حضور نے مجھے حضور نبی کریمؐ سے ملوایا۔ اس کے بعد امی حضور نے مجھے کچھ میٹھا
کھانے کے لیے دیا۔
تعبیر : آپ
درود شریف پڑھتی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ۔ انشاء اللہ آپ عمرہ ادا کر یں گی۔
خواب بہت مبارک ہے ۔اللہ تعالیٰ ہم سب حضرات و خواتین کو اپنے گھر خانہ کعبہ کی زیارت
سے مشرف فرمائے ۔ انشاء اللہ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آپ کو عمرہ کی سعادت حاصل
ہو گی ۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہر کام کاوقت متعین ہے ۔ آپ درود شریف پڑھتی ہیں، زیادہ
خشوع و خضوع کے ساتھ اگر تہجد کی نفلوں کے بعد پڑھا جائے تو انشاء اللہ بہت جلد مراد
پو ری ہو گی ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.