Topics
پروین اختر (گوجرانوالہ) میں کافی عرصے سے اپنے خواب کی
تعبیر جاننے کی خواہش مند تھی کہ اچانک روحانی ڈائجسٹ ہاتھ لگنے سے حوصلہ افزائی
ہوئی ۔ اس امید کے ساتھ خواب لکھ رہی ہوں کہ آپ جواب سے نوازیں گے۔ مہربانی کر کے
مجھے مایوس نہ کریں۔
تقریباًدو ماہ قبل میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ آسمان پر
مختلف رنگوں کے ستارے ساتھ ساتھ ہیں نمایاں رنگ سبز اور پیلا ہے اور ان ستاروں کے
ساتھ ساتھ کلمہ طیبہ لکھا ہوا ہے اور دستخط کی جگہ پر میرے چھوٹے بھائی کا نام لکھا
ہے جس کا نام اعجاز ہے اورستاروں کے ساتھ پرانے وقتوں کے بادشاہ پرانی وضع کے تیر ،کمان
ہاتھوں میں لئےکھڑے ہیں اور وہ سب ستاروں سے بنے ہو ئےہیں ایسا لگتا ہے کہ آدمی
تیر اور کمان، جھک کر کھڑے ہیں انہیں دیکھ کر یہ خیال آتا ہےکہ اپنے وقت میں بڑے
بڑے بادشاہ تھے۔
تعبیر: لاشعور نے
آپ کے سامنے دنیا کی بے بضاعتی پیش کی ہے آپ کو باور کرایا گیا ہے کہ دنیا کی چمک
دمک عارضی اور فانی ہے۔ جو آدمی اس رمز کو ابتدائی دور میں سمجھ لیتا ہے وہ کچی
لکڑی کی طرح خود کو ایسی طرز فکر میں ڈھال لیتا ہے جو طرز فکر بندہ کو حقیقت سے
آشنا کرتی ہے وقت گزر جاتا ہے تو آدمی خشک لکڑی کی طرح ہو جاتا ہے ۔ آپ کی روح
چاہتی ہے کہ آپ اپنی روحانی صلاحیتوں کو بیدار کر کے حقیقت سے متعارف ہو جائیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.