Topics
عنبرین، پشاور۔ نہایت خوبصورت تزئین و آرائش سے
مزین ایک کمرے میں داخل ہوتی ہوں۔ وہاں ایک بزرگ تشریف فرما ہیں جن کے قریب مرحوم
دادا باادب بیٹھے ہیں۔میں سلام کرکے باادب بیٹھ جاتی ہوں بزرگ مجھ پر دم کرتے ہیں۔
تعبیر: آدمی میں ہمہ وقت دو پرت کام کرتے ہیں۔ ایک
پرت مادی جسم کو سنبھالتا ہے اور دوسرا پرت اطلاعات فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ روحانی
علوم سیکھنے کی طرف توجہ دیں تو انشاء اللہ جلدی کامیابی ہوگی۔ آپ کے جو بزرگ
انتقال فرماگئے ہیں ان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ آپ نماز روزہ کی پابندی کے ساتھ
روحانیت سیکھنے کی کوشش کریں۔
1۔ پاک صاف رہنا ضروری ہے۔
2۔ نماز میں جو آیتیں پڑھی جائیں ان کا ترجمہ
یاد کریں۔
3۔ رسول اللہؐ کا ارشاد عالی مقام ہے جو بندہ کسی کی غیبت کرتا
ہے وہ اس بندے کا خون پیتا ہے۔ ہر حال میں غیبت سے اجتناب کریں۔
4۔ اونچی آواز
سے بات کرنا بد اخلاقی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ آواز تو گدھے کی بھی ہوتی
ہے یعنی خواتین و حضرات کو دھیمے اور شیریں لہجے میں بات کرنی چاہئے۔
5۔ چلتے پھرتے
اللہ کو حاضر سمجھنے اور ناظر دیکھنے کے لئے ہمہ وقت وضوبے وضو یاحی یاقیوم کاورد
کریں۔
چشم
بندو گوش بندو لب ببند
گر نہ بینی
سرِ حق بر ما بخند
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.