Topics

دیر ہوجاتے ہوئے دیکھنا


مبارکہ، Jایریا۔ایک جیسے خواب دیکھتی ہوں کلاس لینے جانا ہے لیکن کسی نہ کسی وجہ سے دیر ہوجاتی ہے اور کلاس نہیں لے پاتی۔ دو خواب دیکھے جن میں ہماری طرف بندوقیں تانے ہوئے لوگ نظر آئے۔

 

تعبیر: آپ کو وسوسے بہت آتے ہیں، عدم تحفظ کا احساس زیادہ ہے، ڈر اور خوف کا غلبہ ہے جو غلط طرز فکر ہے۔ وسوسے جب زیادہ آتے ہیں تو شک، بے یقینی اور خوف کا غلبہ ہوجاتا ہے۔فرج میں رکھے کھانے اور غیر خالص چکنائی آپ کے لئے انتہائی درجہ مضرہیں۔

کوثر عزیز، لاہور، حسینہ سہیل، کراچی، ثناء احمد، لاہور۔ آپ نے چودہ (14)،پانچ(5)اور چھ(6) صفحات کے خطوط بھیجے ہیں۔ خواب مختصر لکھئے ، خواب کے علاوہ خط میں ادھر ادھر کی باتیں نہ لکھیں۔ آپ کو معلوم ہونا چاہئے خواب کی تعبیر لکھنے میں بہت زیادہ دماغی یکسوئی ضروری ہے۔ پہلے بھی لکھا جا چکا ہے خواب میں بہت مختصر حالات اور صرف خواب لکھئے۔ آپ کے اتنے طویل خواب پڑھنے کے لئے وقت چاہئے۔


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.