Topics

والد صاحب کا انتقال


حضرو: قرأت کا مقابلہ ہے۔ سورۃ الطارق کی خوش الحانی سے تلاوت کررہا ہوں۔ پھر دیکھا کہ والد صاحب کا وقت پورا ہوگیا اور جان،جانِ  آفرین کے سپرد کررہے ہیں۔ علاوہ ازیں والد صاحب  کی دماغی حالت پر شبہ ہے۔

تعبیر: سورۃ الطارق ترجمے کے ساتھ پڑھئے اور ہر آیت پر غور کیجئے، یہ آپ کے خواب کی تعبیر ہے۔ہمارے اوپر بزرگوں  کا احترام واجب ہے۔  ارشاد ِباری تعالیٰ ہے،’’تیرے رب نے فیصلہ کردیا ہے کہ تم لوگ کسی کی عبادت نہ کرو مگر صرف اس کی۔  والدین کے ساتھ نیک سلوک کرو۔ اگر تمہارے پاس ان میں سے کوئی ایک یا دونوں بوڑھے ہوکر رہیں تو انہیں اف تک نہ کہو نہ انہیں جھڑک کر جواب دو بلکہ ان سے احترام کے ساتھ بات کرو۔‘‘ (بنیٓ اسرٓاءیل: ۲۳)

بہت زیادہ غور طلب ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے والدین کے حقوق کی ہدایت فرمائی ہے۔ یہ بات جو آپ نے والد صاحب کے لئے لکھی ہے ،  یہ بے ادبی ہے ۔ والد سے معافی مانگئے ۔ اﷲ تعالیٰ کے ارشاد سے یہ ظاہر ہے کہ والدین کا ادب و احترام اﷲکو  زیادہ پسند ہے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری ۲۰۲۴ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.