Topics
سانگھڑ:
انتظامیہ کے عہدہ دارجس جگہ بیٹھے ہیں، وہاں اظہار ِخیال کے لئے مجھے دعوت دی گئی۔
گھبراہٹ کی وجہ سے سانس پھول گیا۔ کچھ دیر
بعد احساس ہوا کہ انتظامی عہدہ داران واپس
جارہے ہیں۔ میں پریشان ہوگئی کہ یہ لوگ مجھ سے ناراض تو نہیں ہوگئے؟ وہیں کوئی صاحب کسی کو میری
غلطی کے بارے میں بتاتے ہیں۔
تعبیر: زندگی خیالات پر قائم ہے۔کوئی کام ایسا
نہیں ہے جو خیال آئے بغیر پورا ہو۔خیال آتا ہے تو پہلے دماغ میں اسکرین پر ہلکا سا
عکس نظرآتا ہے، عکس میں گہرائی پیدا ہوتی ہے اور
اس کا مظاہرہ ہوجاتا ہے۔آپ کے ذہن میں
بہت ساری باتیں ہیں، ان میں کچھ مفید ہیں اور کچھ باتوں سے ذہن کو نقصان
پہنچتا ہے۔آپ نے آئندہ زندگی سے متعلق خیالات کو خواب میں دیکھا ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.