Topics

ہوائی جہاز کاگرنا


عبدالرحمن چیمہ، راولپنڈی۔ ہوائی جہاز کا زمین کی طرف آنا آواز کے ساتھ آپ کی چارپائی کے قریب گرنا اور پیٹرول کی ٹنکی کا پھٹ جانا اس بات کی علامت ہے کہ آپ کسی مقدمے میں ماخوذ ہیں ۔یہ مقدمہ کافی الجھا ہوا ہے عشاء کی نماز کے بعد ۱۰۰ مرتبہ آیت کریمہ کا ورد کریں ۔انشاءاللہ تعالیٰ مقدمے میں بری ہو جائیں گے ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (مئی 84 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.