Topics

بچے دیکھنا


سید فرید، کراچی۔ریگستان میں کھڑاہوں اور بیگم میرے پاؤں کو مضبوطی سے پکڑ کر بیٹھی ہیں۔ شیروں کے دھاڑنے کی آوازیں آرہی ہیں سب نہایت خوفزدہ ہیں۔دائیں جانب تینوں بچے سفید کپڑے پہنے کھڑے ہیں، سامنے ایک پیلے رنگ کا شیر ہے جس کے پیچھے اس کی فی میل(Female) ہے۔وہ حملہ کرنے ہی والا ہے کہ میں ہش ہش کرکے اسے ہٹاتا ہوں تینوں بچے غائب ہوجاتے ہیں، بیگم بہت روتی ہیں۔

 

تعبیر: خواب میں نظر کمزور ہونے کے تمثلات ہیں۔ مشورہ یہ ہے کہ نظر ٹیسٹ کرائیں اور ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کریں۔ تینوں بچے نظر سے اوجھل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ انشاء اللہ علاج سے،نظر کی کمزوری دور ہوجائے گی۔ خواب میں رونے کا مطلب خوشخبری ہے۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (نومبر 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.