Topics
صبا عدیل، لاہور۔ ایک خطرناک جگہ خود کو دیکھتی ہوں جہاں جان کا خطرہ ہے، شوہر
ساتھ ہیں اورہم دونوں ہمت کرکے چلنا شروع کردیتے ہیں۔ شوہر میرے پیچھے چل رہے ہیں۔
کچھ دور جانے کے بعد مڑ کر دیکھا تو شوہر نہیں تھے۔ شوہر اکثر یہ دیکھتے ہیں میں انہیں
چھوڑ کر کہیں چلی گئی ہوں۔
تعبیر: میاں بیوی کے درمیان طرز فکر میں اختلاف ہے۔ شوہر اپنی دانست میں آپ کی اصلاح
کرنا چاہتے ہیں۔ روحانی علوم میں زیادہ دلچسپی لینا اتنی دلچسپی کہ گھر کے معاملات
متاثر ہوں اور اولاد کی تربیت کے لئے وقت نہ ملے شوہر کے لئے قابل قبول نہیں اور شوہر
کی یہ بات صحیح ہے۔ شریعت میں حقوق العباد کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ آپ کے لئے مشورہ
ہے کہ اعتدال کا راستہ اختیار کریں یہی صراط مستقیم ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.