Topics

شاعر مشرق علامہ اقبالؒ


کراچی۔ دیکھا کہ کلاس کے لئے جامع مسجد میں میرے ساتھ دیگر بہنیں موجود ہیں ٹیچرحاضری لے رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں جس کا نام پکارا جائے وہی اپنے نام پر جواب دے کسی اور کی حاضری نہ لگوائے۔ میں حاضری کے لئے ہاتھ اٹھا کر اپنا نام لیتی ہوں۔ دیکھا کہ ٹیچرکے ہاتھ میں سفید رنگ فل اسکیپ کاغذ ہے جس پر طالب علموں کے نام لکھے ہیں اور میں حیران ہورہی ہوں کہ میرا نام سب سے اوپر لکھا ہے۔ بعد میں وہ کلاس سے باہر جانے لگتی ہیں تو ان کے بال بڑھے ہوئے ہیں میں سوچتی ہوں کہ ان کے بال اب لمبے ہوگئے ہیں۔کلاس یا علمی نشست ہونے والی ہے جس میں صرف وہ افراد شریک ہوں گے جو کلام اقبال پر عبور رکھتے ہوں اور اسے سمجھتے ہوں۔کوئی کہتا ہے کہ ہونے والی مجلس میں علامہ اقبال ؒاور ایک صاحب (جن کا نام میں بھول گئی) آنے والے ہیں جس پر بہت حیرت اور خوشی کا اظہار ہوتا ہے۔ میں آئینے کے سامنے بالوں میں کنگھی کررہی ہوں جو کہ گھنے، سیاہ اور لمبے نظر آرہے ہیں ساتھ ہی ساتھ سوچ رہی ہوں کہ اگر مجھے اس محفل میں شرکت کا موقع مل جائے تو یہ چیز کلاس کے لئے بہت فائدہ مند ہوگی۔

 

تعبیر: حضور قلندر بابا اولیاؒ کے ارشاد کے مطابق شاعر مشرق علامہ اقبالؒ صاحب نسبت ہیں اور علامہ کے دل میں عشق رسولؐ کی چنگاری روشن ہے۔ اس کے علاوہ بھی ابدال حق قلندر بابا اولیاؒ نے علامہ اقبالؒ کی تعریف میں بہت کچھ ارشاد فرمایا ہے۔ خواب کے اجزائے ترکیبی ظاہر کرتے ہیں کہ شاعر مشرق سے آپ کو انس اور محبت ہے اگر آپ ان کی شاعری پر تفکر کریں تو انمول موتی باآسانی چن سکتی ہیں۔


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.