Topics

خاتم النبیین ؐ کادیدار نصیب ہوا


نام شائع نہ کریں، اسلام آباد: خاتم النبیین حضرت محمدمصطفیٰؐ کادیدار نصیب ہوا۔اس کے بعد مرشد کریم کو سفید لباس میں بیٹھے دیکھا ۔پھر دیکھا کہ ایک بزرگ خاتون مراقبہ کروا رہی ہیں ۔ وہ اعلان کرتی ہیں کہ آپ تمام لوگ خوش قسمت ہیں کہ یہاں سرور کونین حضور پاک ؐ جلوہ افروز ہیں ۔ میں چہرہ ٔمبارک ؐ  نہیں دیکھ سکا۔

 تعبیر: خواب نہایت مبارک ہے۔ قرآن کریم کی تلاوت اور خاتم النبیین ؐ پر درود شریف پڑھ کربھیجنا اور رسول اﷲؐ سے محبت آپ کے خواب کی تعبیر ہے۔ رات کو سونے سے پہلے غسل کر کے سفید کپڑے پہنیں ، آنکھوں پر نرم وملائم کپڑے کی پٹی باندھیں ، اس طرح کہ آنکھوں کے پپوٹوں پر ہلکا سا دباؤ رہے۔ اتنی زور سے نہ باندھیں کہ آنکھوں میں تکلیف ہو۔ دو نفلیں پڑھ کر شمال رخ منہ کرکے 15، 20 منٹ مراقبہ کریں۔ 40 روز تک میٹھا کم سے کم کھائیں یا نہ کھائیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مبارک کرے۔ میں فقیر آپ کے لئے دعا گو ہوں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جولائی 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.