Topics

بزرگ

 

سعیدہ پروین، حیدرآباد۔ عید سعید کی مبارکباد کے بعد آپ کی شکرگزار ہوں کہ میری تحریروں کو اپنے موقر رسالے میں شامل فرمایا۔ الحمد للہ میں شعبان میں عمرہ اور روضۂ رسول ؐ  کی زیارت سے مشرف ہوئی۔دیکھا کہ ایک بزرگ آرام فرما ہیں، سلام عرض کرتی ہوں تو وہ پانی لانے کا کہتے ہیں پھر دیکھا پانی کی بوتل پکڑے کھڑی ہوں اور دیگر لوگ بھی موجود ہیں۔

رمضان کی ستائیسویں شب کو دو بجے کے قریب اپنے کمرے میں خوشبو محسوس کی پہلے تو لگا کہ وہم ہے لیکن دھیان دینے سے علم ہوا کہ پورا کمرہ تازہ گلاب کی خوشبو سے مہک رہا ہے گھر میں موجود دیگرافراد نے بھی لمبے لمبے سانس لے کرگلاب کی خوشبو سونگھی، بدن پر لرزہ طاری ہوگیا، آنکھیں بھیگ گئیں اور فوراً ہی باری تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہوگئی۔

 

تعبیر: الحمد للہ آپ کا خواب عمرہ کی قبولیت کی نشاندہی ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے اپنی رحمت خاص سے سعیدہ بی بی کو عمرہ کی سعادت عطا فرمائی۔ خوشبو کامیابی اور قبولیت کی علامت ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو قبولیت کی سعادت عطا فرمائے۔ آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (     جنوری           2015ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.